کوئٹہ (نمائندہخصوصی)کوک سٹوڈیو کے مشہور گلوکار وہاب علی بگٹی بھی بلوچستان میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وہا ب علی بگٹی کی چند تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار بلوچستان میں موجود سیلابی صورتحال کی وجہ سے بے گھر کھلے آسمان کے نیچے چھوٹے چھوٹے بچوں اور ا پنے اہل خانہ کے ہمراہ دن رات گزار رہے ہیں۔سوشل میڈیا انسٹاگرام کے مختلف ہینڈلز پر شیئر کردہ ان تصاویر پر وہاب علی بگٹی کے مداحوں اوصارفین کی جانب سے کوک اسٹوڈیو کو ٹیگ کر کے گلوکار کی مدد کی اپیل کی جارہی ہے اور بلوچستان کی صورتحال پر اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔
مذکورہ پوسٹ پر پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے وہاب علی بگٹی اور بلوچستان کو درپیش سیلابی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا۔
حدیقہ کیانی نے اعلان کیا ہے کہ” وہ عطیات جمع کر رہی ہیں اور جلد اپنی سیلاب زدگان مہم 2022 ’وسیلہِ راہ‘ کے ذریعے کوک اسٹوڈیو کے گلوکار وہاب علی بگٹی اور دیگر سیلاب زدگان کی مدد کیلئے بلوچستان پہنچنے والی ہیں”۔
بلوچستان میں سیلاب، کوک سٹوڈیو کے مشہور گلوکار وہاب علی بگٹی بھی متاثر
