کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستانی فلم انڈسٹری کے بینر تلے جیو فلمز کی پیش کش “دی لیجنڈ آف مولا جٹ “نے ریلیز سے پہلے ہی مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر کروڑوں بار سرچ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی معروف سٹار فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ “کو سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر 29 کروڑ بار سرچ کیا گیا اور یہی نہیں ٹک ٹاک پر لاکھوں لوگوں نے “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کے خصوصی فلٹرز کا استعمال کیا۔ ٹک ٹاک پر بڑے پیمانے پر “دی لیجنڈ آف مولا جٹ “کو سرچ کر نے کی نشاندہی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یقیناشائقین کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے ۔ یہاں تک کہ بھارتی فلمساز اور فلم ناقد بھی “دی لیجنڈ آف مولاجٹ” کے ٹریلر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ویڈیو شیئرنگ ایپ نے”دی لیجنڈ آف مولا جٹ”کے کرداروں کیلئے خصوصی طور پر فلٹرز بھی متعارف کرائے جو اس وقت لاکھوں لوگ استعمال کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ فلم کے اداکاروں میں فواد خان کے علاوہ حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان اور کبری خان سمیت سوشل میڈیا سٹارز بھی “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔ پاکستان کی سب سے مہنگی فلم 13 اکتوبر کو ملک اور بیرون ملک ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔