اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے منظر عام پر آنے والی شوکت ترین کی آڈیو لیکس پر کہا کہ شوکت ترین کی آڈیو میں کٹ پیسٹ کی گئی ، آڈیو میں کٹ پیسٹ والا کام یہ پہلے بھی کرتےرہے ہیں۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ بین الاقوامی کمٹمنٹ سے متعلق کچھ روز سے شور مچا جارہاہے، پی ڈی ایم نے ان 3ماہ میں کیا کیا سب کو علم ہے،، امید ہے آئی ایم ایف کا بورڈ آج قرض منظور کرلے گا، وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے وفاق کو خط لکھا، یہ کہتے تھے کہ پاکستان کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے جارہے ہیں، ان کی تقاریر دیکھ لیں انہوں نے کہا یہ ایسٹ انڈیا کمپنی بنانے جارہے ہیں،وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا 2ماہ سے وقت مانگ رہےہیں۔
اسدعمر نے کہا کہ خط میں کہاگیا کہ کچھ اقدامات ہیں جو وفاق کو لینے پڑیں گے،خیبرپختونخوا حکومت نے اپنا پیٹ کاٹ کر حکومت کو مثبت جواب دیا،پی ڈی ایم کے ساتھ بیٹھیں گے تو کہیں گے ہمارے کیسز ختم کریں ،پی ڈی ایم والے خود کو وائسرے سمجھ بیٹھے ہوئے ہیں۔