• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت سے میچ ہارنے پر تنقید کرنے والوں کو بابر اعظم کے والد نے جواب دیدیا

Sep 2, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی) بھارت سے شکست کے بعد بیٹے پر تنقید کرنے والوں کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنا اہم میچ بھارت کے خلاف اچھا مقابلہ کر کے ہار گیا ، کوئی بات نہیں ۔
سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے کہا کہ بابر اعظم انشا اللہ اگلے میچز جیتیں گے ، جیسے لوگ ٹی وی پر پاکستانی ٹیم اور خصوصاً بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ قابل افسوس ہے ۔
اعظم صدیقی نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی گزشتہ تین سال سے کوئی سنچری نہیں بنا سکے مگر ان کی قوم نے ان کی وہی عزت برقرار رکھی ہوئی ہے ، خیال رکھیں کہ ہم مسلمان ہیں ، ہمارے دین کی بنیاد اخلاق و رحم دلی پر ہے ، جو فضول میں اپنی باتوں سے زہر پھینک رہے ہیں ان کیلئے مجھے اور میرے بیٹے کو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے یہاں تک لایا ہے اس میں 15 سال کی شدید محنت لگی ، میں ان کو جواب دے کر یہ فاصلہ ختم نہیں کرنا چاہتا اور نہ برابر کرنا چاہتا ہوں ، اللہ ہی عزت کا مالک ہے ، اسی نے عزت دی اور وہی حفاظت کریں گے ۔ بابر اعظم کے والد نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لکھا۔
خیال رہے کہ ایشیاء کپ میں اپنے ابتدائی میچ میں پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت سے دلچسپ معرکے میں آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست کھا گئی تھی جس کے بعد سے کپتان بابر اعظم کو شدید تنقید کانشانہ بنایا جا رہا ہے ۔