حیدر آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ تیز ہواوں کے باعث منچھر جھیل سے پانی اوور فلو ہورہا تھا، حکومت نے فیصلہ کیا کہ آبادیوں کو بچانا ہے ، بھان سعید آباد اور سیہون کی آبادی کو بچانے کیلئے فیصلہ کیا گیا کہ منچھر کے مقام آر ڈی 14 پر کٹ لگایا جائے۔
نجی ٹی وی “ہم نیوز” کے مطابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ 5یوسیز اس کٹ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوں گی، یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ مین علاقے بچائے جائیں، اس کٹ کی وجہ سے 5یونین کو خالی کروایا جارہا ہے،وزیر اعلی خود بھی وہاں پہنچ چکے ہیں، حیدرآباد،یوسی بانجھارا اور جھانگارا پہلے ہی پانی کی زد میں ہے۔
شرجیل میمن کے مطابق سیہون تعلقہ اس سیلاب سے بری طرح متاثر ہوگا، سندھ میں 563لوگ جاں بحق،22ہزار سے زائد زخمی ہیں، ڈیڑھ لاکھ گھر تباہ ہوچکے ہیں، 6 لاکھ سے زائد متاثرین ریلیف کیمپس میں ہیں۔