• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کو اپنی ہی تصویر شیئرکرنا مہنگا پڑگیا، مقدمہ کا سامنا

Oct 18, 2019

ٹورنٹو (ویب ڈیسک) کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا تنازعات میں گھِرنا نئی بات نہیں ہے مگر اس بار وہ ایک عجیب و غریب قسم کے تنازعہ کا شکار ہو گئے ہیں۔25 سالہ اداکار کو اس بار اپنی ہی تصویر شیئر کرنے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ہوا کچھ یوں کہ رابرٹ باربیرا نامی ایک فوٹوگرافر نے بیبر کے ایک تصویر اپ لوڈ کرنے پر انہیں کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں عدالت میں گھسیٹ لیا ہے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق بیبر نے ایک ایسی تصویر کو غیرقانونی طور پر عوام کے سامنے پیش کیا جس کے ملکیتی حقوق باربیرا کے پاس تھے۔یہ تصویر 13 مارچ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس میں بیبر اپنے دوست کے ساتھ گاڑی سے باہر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ تصویر اب بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے۔