راولپنڈی
تھانہ جاتلی پولیس نے سرقہ مویشیوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے چوری شدہ مویشی برآمد کر لیے گئے،
دوران انٹروگیشن ملزم نثار احمد ولد محمد جمیل کے انکشاف پرمقدمہ نمبر 297/19 میں ایک بھینس اور کٹا جن کی مالیتی 2 لاکھ 10 ہزار ہے برآمد۔
جبکہ مقدمہ نمبر 291/19 میں دوران انکشاف دو عدد راس گائے مالیتی 1لاکھ 40 ہزار روپے برآمد۔
تھانہ جاتلی پولیس کی ملزم سے مزید انٹروگیشن جاری ، ملزم مزید مفید طلب انکشافات متوقع ہیں،
ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جائے گا،
سرقہ مویشیاں کے ملزم کی گرفتاری اور مال مقدمات کی برآمدگی پر ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے SHO جاتلی انسپکٹرریاض باجوہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صدر ڈویژن راولپنڈی………..