• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”نواز شریف جب وزیراعظم ہاوس ہوتے تھے تب میں وہاں ۔۔۔“حریم شاہ نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

Oct 27, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف جب وزیراعظم ہاوس ہوتے تھے تب میں وہاں بھی جایا کرتی تھی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کرسی پر بیٹھنا میری غلطی تھی، میں نہیں جانتی تھی کہ وہ ان کی کرسی ہے۔ہم نیوز کے مارننگ شو “صبح سے اگے” میں میزبان شفا یوسفزئی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا یونیورسٹی میں کلاس ’بنک‘ کر کے وزیراعظم عمران خان کے دھرنوں میں جایا کرتی تھی، بنی گالہ میں عمران خان سے جب ملنے گئی تب وہ وزیراعظم نہیں تھے۔حریم شاہ نے بتا یا کہ وزیراعظم جب دبئی گئے تو میں وہاں پہلے سے موجود تھی، ان کی ٹیم کے لوگ مجھے جانتے تھے اس لیے کسی نے ان سے ملنے سے نہیں روکا، کسی بھی شخصیت سے ملنے کے حوالے سے مجھے کبھی کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، میں نے کبھی کسی کو نہیں کہا کہ مجھے کسی تقریب میں مدعو کریں نہ ہی کبھی کسی نے کیا۔ جو خواہش ہوتی ہے خدا سے مانگتی ہوں اور وہ پوری ہو جاتی ہے۔