• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسحاق ڈار کو انٹرپول سے کلین چٹ مل گئی،سابق وزیر خزانہ کےوزارت داخلہ کی ریڈ وارنٹ کے اجرا کی درخواست رد کردی

Nov 4, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو انٹرپول سے کلین چٹ مل گئی،انٹرپول نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کی درخواست رد کردی،سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے فراہم کردہ شواہد کو انٹرپول نے قبول کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو انٹرپول سے کلین چٹ مل گئی،انٹرپول نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کی درخواست رد کردی،وزارت داخلہ نے انٹرپول سے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی،سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے فراہم کردہ شواہد کو انٹرپول نے قبول کرلیا۔

انٹرپول جنرل سیکرٹریٹ نے تمام بیوروز کو اسحاق ڈار کی ڈیٹافائلز حذف کرنے کی ہدایت کردی،انٹرپول نے اسحاق ڈار کو ریڈ وارنٹ جاری نہ کرنے کے فیصلے سے خط لکھ کر آگاہ کردیا،اسحاق ڈار کے متعلق فیصلہ دی کمیشن فار دی کنٹرول آف فائلز کے 109 ویں اجلاس میں کیا گیا۔