• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی شاہراﺅں پر عوام کے جان و مال کی حفا ظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، دوران سفر ضرورت پڑے تومدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر کال کریں، ملک احسان الحق

Nov 4, 2019

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی)
قومی شاہراﺅں پر عوام کے جان و مال کی حفا ظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، دوران سفر ضرورت پڑے تومدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر کال کریں، ملک احسان الحق
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 19 بستی ملوک کے زیر اہتمام فیضان مدینہ بستی ملوک میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی موٹر وے پولیس ملک احسان الحق، ایڈمن آفیسر اللہ بخش بھٹی اورآپریشنل آفیسر وقار جیلانی نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ایکسیڈنٹ سے بچا جا سکتا ہے۔ اس میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہائت ضروری ہیں۔ پیدل چلنے اور روڈ کراسنگ کے وقت احتیاط کرنا چاہیئے۔ دوران ڈرائیونگ کسی قسم کی غفلت اور لاپروای کا مظاہراہ نہ کریں اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔انتہائی بائیں لین کا استعمال کریں تاکہ اپنی اور دوسروں کی زندگی کی حفاظت ہوسکے۔ قومی شاہراﺅں پر عوام کے جان و مال کی حفا ظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ دوران سفر اگر مدد کی ضرورت پڑے تو ہیلپ لائن 130 پر کال کریں، موٹروے پولیس کے آفیسرز فوری طور پر آپ کی مدد کے لیے پہنچ جائیں گے اورہرصورت میں مدد فراہم کریں گے۔ مدرسہ کے اساتذہ کرام نے موٹروے پولیس کی طرف سے سیفٹی سیمینار کے انعقاد کو سراہا#