• Mon. Apr 29th, 2024

احتساب عدالت نے مریم نواز کے روبکار جاری کرد یئے

Nov 6, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت نے مریم نواز کے روبکار جاری کر دیئے،روبکار جاری ہونے پر مریم نواز کو ہسپتال سے ہی رہا کیا جائے گا،جہاں وہ اپنے والد میاں نواز شریف کے ساتھ والے کمرے میں زیر علاج ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں مریم نواز کے عدالتی مچلکے جمع کرا دیئے گئے، سیف الملوک کھوکھر اور ملک فیصل کی جانب سے مچلکے جمع کروائے گئے،مریم نواز کے مچلکوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے پر احتساب عدالت نے مریم نواز کے روبکار جاری کر دیئے،گزشتہ روز عدالتی وقت ختم ہونے اور تاخیر کے باعث مریم نواز کے روبکار جاری نہ ہوسکے تھے ،مریم نواز کے روبکار جاری نہ ہونے پر نواز شریف کو بھی شریف سٹی ہسپتال منتقل نہ کیا جاسکا تھا، مریم نواز کے رہا ہوتے ہی نواز شریف کو بھی شریف میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔