• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سموگ کی روک تھام کے حوالہ سے آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا

Nov 6, 2019

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سموگ کی روک تھام کے حوالہ سے آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا سیمینار کی صدارت ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کی تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام سموگ کی روک تھام کے حوالہ سے خورشید انور ہال میں آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا سیمینار میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید سمیت محکمہ صحت کے افسران,اساتذہ,نرسز, ہیلتھ ورکرز اور سکول طلباء کی کثیر تعدادموجود تھی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک نے کہا کہ سموگ ہمارا اجتماعی مسئلہ ہے شہری انفرادی طور پر سموگ کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کریں ان دنوں فصل کی باقیات اور کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے سے مکمل گریز کیا جائے اور شہری سموگ سے بچنے کیلئے منہ پر ماسک یا رومال استعمال کریں سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک کی گئی اور شہریوں میں ماسک بھی تقسیم کئے گئے

رپورٹ…
انضمام الحق ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی