او سی
جی بالکل
وہاڑی
جامعہ مسجد غوثیہ کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی
کی جامع مسجد غوثیہ سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی گول چوک کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کی قیادت ۔ محمد نعیم شہزاد محمد عامر فاروق محمد سلمان طارق محمد علی احمد کررہے تھے ۔ریلی میں سبز اسلامی پرچم اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے سینکڑوں عاشقان رسول نے بھر پورشرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے جگہ جگہ پر شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اس موقع پر سلمان طارق کا کہنا تھا کہ آمد رسول کی خوشیاں مناکر ہمارے دلوں کو سکون ملتاہے ۔ ربیع الاول کا مہینہ مسلمانوں کےلئے سب سے زیادہ خوشیوں کا مہینہ ہے اور ہم اس ماہ اپنے پیارے رسول حضرت محمد کی آمد کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منائیں گے۔
رپورٹ…
انضمام الحق ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی