• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا آپریشن کر دیا گیا ، ہوش کب تک آئے گا ؟تفصیلات سامنے آ گئیں

Nov 7, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ہرنیاں کا آپریشن کر دیا گیاہے ، انہیں مکمل ہوش میں آنے میں چار سے پانچ گھنٹے لگیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو آپریشن کے بعد کم از کم ایک ہفتہ ہسپتال میں رکھا جائے گا ، میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان کے ہسپتال میں مزید قیام سے متعلق حکومت کو آگاہ کر دیا تھا ،سابق وزیراعظم کو گزشتہ چار سال سے ہرنیا کی تکلیف تھی ، انہیں چار نومبر کو نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن بلڈ پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے چار نومبر کو آپریشن موخر کر دیا گیا تھا ۔

یاد رہے کہ نوازشریف کو بھی 16 روز سروسز ہسپتال میں زیر علاج رکھنے کے بعد گزشتہ روز ڈسچار ج کر دیا گیا جس کے بعد وہ جاتی امراءمنتقل ہو گئے جہاں شریف میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے میڈیکل یونٹ قائم کیا گیاہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نوازشریف کی چوہدر شوگر ملز میں ضمانت لاہور ہائیکورٹ نے منظور کر لی تھی جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرتے ہوئے انہیں 8 ہفتوں کیلئے رہا کرنے کا حکم دیا ۔

ان کے علاوہ مریم نوازشریف کی بھی چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی تھی جس کے بعد وہ اپنے والد اور دیگر فیملی ممبران کے ہمراہ جاتی امراءچلی گئیں جبکہ ا سے قبل وہ بھی ہسپتال میں ہی تھیں ۔