• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فخر زمان کی آخری 10 ٹی 20 میچوں میں کیا کارکردگی رہی؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

Nov 7, 2019

کینبرا (نمائندہ خصوصی) پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف سیریز کھیلنے میں مصروف ہے جس کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تو دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

قومی ٹیم کی شکست پر ماہرین اور شائقین کرکٹ قومی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور بالخصوص فخر زمان کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے جو گزشتہ کئی مہینوں سے آﺅٹ آف فارم ہیں اور جلد آﺅٹ ہونے کے باعث مڈل آرڈر پر دباﺅ کا سبب بن رہے ہیں لیکن یہ جان کر آپ اور بھی حیران ہوں گے کہ گزشتہ 10 میچوں میں وہ صرف 8.5 کی اوسط کیساتھ صرف 85 رنز ہی سکور کر سکے اور اب ان کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

فخر زمان گزشتہ 10 ٹی 20 میچوں میں صرف 4 مرتبہ ڈبل فگر میں داخل ہو سکے اور 6 مرتبہ سنگل فگر میں ہی آﺅٹ ہو گئے۔ وہ گزشتہ 10 میچوں میں 2,0,0,6,7,17,14,4,11 اور 24 بنائے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے بھی ان کی فارم پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس وجہ سے قومی ٹیم اچھا آغاز حاصل کرنے میں بھی ناکام ہے اور جب ٹاپ آرڈر ہی جلد آﺅٹ ہو جائے تو پھر اچھا ہدف قائم کرنا بھی ممکن نہیں رہتا۔