• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد سے متعلق فیصلہ غیرقانونی ہے،او آئی سی اپنا کردار ادا کرے،پاکستان کا مطالبہ

Nov 11, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان نے بابری مسجد کے معاملے پراوآئی سی سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد سے متعلق فیصلہ غیرقانونی ہے،بھارتی سپریم کورٹ نے عقیدے کی بنیاد پرفیصلہ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد سے متعلق فیصلہ غیرقانونی ہے، متنازع مقدس مقام کا قبضہ ہندووَں کودینا غیرقانونی ہے،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ناقابل قبول ہے،مسجد کےلئے متبادل جگہ دینا انصاف نہیں ہے،بھارتی سپریم کورٹ نے عقیدے کی بنیاد پرفیصلہ دیا