شجاع آباد (اظہر تاج قریشی)
شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید کی ہدایت پر وارڈ وائز صفائی مہم جاری
تفصیلات کے مطابق
شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید کی ہدایت پر واڈ وائز صفائی مہم کا افتتاح کردیا گیا اور وارڈ وائز صفائی مہم جاری کی ہوئی آج وارڈ نمبر ڈاکٹر ادریس والی گلی ڈاکٹر مومن والی گلی کباڑیوں والی گلی شیخ ستار والی گلی میں میونسپل کمیٹی شجاع آباد کے صفائی عملہ نے صفائی مہم جاری رکھی اور کسی بھی جگہ پر گندگی کا نام ونشان تک نہیں چھوڑا جو اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد عابدہ فرید کی جانب سے ایک اچھا اقدام ہے شجاع آباد شہر کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لیے اہلیان علاقہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کی جانب سے ہم اس اقدام کو سراہتے ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور میونسپل کمیٹی شجاع آباد کے صفائی کے عملہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دے رہے ہیں
شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید کی ہدایت پر وارڈ وائز صفائی مہم جاری
