• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”میں پی ایس ایل کھیلنے پر بہت خوش ہوں کیونکہ سب کھلاڑی صرف ایک ہی بات کہتے ہیں کہ۔۔۔“ معین علی نے ایسی بات کہہ دی کہ بھارتی سیخ پا ہو جائیں

Nov 14, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کیلئے پلاٹینم کیٹیگری میں شامل 28 کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں معین علی سمیت کئی نامور کھلاڑی شامل ہیں۔
معین علی نے ڈرافٹ لسٹ میں اپنا نام شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ میں اتنے زبردست کھلاڑیوں کے ساتھ شامل ہونا بہت خوشی کی بات ہے۔ کرکٹ حلقوں میں کھلاڑی ہمیشہ پی ایس ایل میں کھیل کے معیار کی بات کرتے ہیں کہ کس طرح لیگ میں بہترین کرکٹ کھیلی جاتی ہے اور میں اس زبردست لیگ کا حصہ بننے کیلئے مزید انتظار نہیں کر سکتا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا اعلان کر رکھا ہے اور اب تک کئی نامور غیر ملکی کھلاڑی اس سلسلے میں پاکستان آنے پر رضامندی بھی ظاہر چکے ہیں۔