لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کیلئے پلاٹینم کیٹیگری میں شامل 28 کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں جیسن روئے سمیت کئی نامور کھلاڑی شامل ہیں۔
انگلینڈ کے معروف بلے باز جیسن روئے پی ایس ایل کھیلنے کیلئے بے قرار ہیں جن کا کہنا ہے کہ ”پاکستان کرکٹ نے ہمیشہ ہی منفرد او ر دلچسپ چیزیں پیش کی ہیں اور پی ایس ایل اس سے قطعی طور پر مختلف نہیں ہے۔ پاکستان کے پاس دنیا کے جذباتی ترین مداح ہیں اور اس جذبے کو محسوس کرنا بہت ہی زبردست ہے۔ پی ایس ایل میں میری بہت ہی زبردست یادیں ہیں اور ایک مرتبہ پھر اس لیگ کا حصہ بننا کمال کی بات ہے۔“
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا اعلان کر رکھا ہے اور اب تک کئی نامور غیر ملکی کھلاڑی اس سلسلے میں پاکستان آنے پر رضامندی بھی ظاہر چکے ہیں۔
”پاکستان کرکٹ ہمیشہ ہی مختلف اور بہترین چیز پیش کرتی ہے اور۔۔۔“ جیسن روئے بھی پی ایس ایل کھیلنے کیلئے بے قرار، ایسی بات کہہ دی جو بھارتیوں کو ہضم نہ ہو سکے
