• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نابینا افراد کا احتجاج،ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا

Nov 18, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے نابینا افراد کے احتجاج کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نابینا افرادکے احتجاج کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس جوادالحسن نے استفسار کیا کہ نابینا افراد نے کس قانون کے تحت سڑکیں بند کر رکھی ہیں؟ پنجاب حکومت کیا کر رہی ہے؟۔عدالت نے کہا کہ آرٹیکل 5کے تحت قانون پر عمل کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہاکہ نابینا افراد اپنے حقوق کےلئے احتجاج کر رہے ہیں،نابینا افراد کےساتھ ہیں لیکن ٹریفک میں خلل پڑا ہے،عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا،عدالت نے نابینا افراد کے احتجاج کےخلاف پر سماعت 20نومبر تک ملتوی کردی۔