• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

“دعا کرتے ہیں کہ وہ۔۔۔”مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان بھی نوازشریف کو روانہ ہوتے دیکھ کر خاموش نہ رہ سکیں

Nov 19, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نوازشریف کے اڑان بھرنے سے قبل مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان بھی بول اٹھیں، کہتی ہیں کہ” دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی محمد نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔انکی تندرستی کے لیے دعا کرتے ہیں کہ وہ جلد

صحت مند ہوں تاکہ واپس آکر قانون کا سامنا کر سکیں ۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے طرزِ عمل سے انسانی احترام اور قانون کی بالادستی کی ایک روشن مثال قائم کی ہے۔“

فردوس عاشق کا مزید کہنا تھا کہ ”وزیراعظم عمران خان ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے مشن پر کاربند ہیں۔آنے والے دنوں میں عوامی ریلیف کے لیے بڑے ایکشن سامنے آئیں گے۔معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے بھی آسانیاں بڑھتی جائیں گی۔“

انہوں نے کہا کہ ”عمران خان کو ہرانے کی کوشش کرنے والے ہمیشہ ان سے ہارے ہیں،آئندہ بھی ہاریں گے۔ایک طرف مافیا ہے تو دوسری جانب عمران خان کی قیادت میں عوام ہیں۔“

فردوس عاشق اعوان کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وقار ستی نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ

’ میں جانتا ہوں مرے بعد خوب روئے گا
روانہ کر تو رہا ہے وہ ہنستے ہنستے مجھے‘

نورین نے لکھا کہ ’’عوام کو بےوقوف بنانا بند کریں۔ کل تک آپ انکو بادشاہ سلامت ک رہی تھیں۔ آج بھی آپ لوگوں نے پرانی روایت قائم رکھی اور بادشاہ سلامت کو vip پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا۔ کہاں ہے تبدیلی؟؟؟؟؟‘‘

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف علاج کی غرض سے لاہور سے لندن چلے گئے ہیں ۔ ایئرپورٹ پر مسلم لیگ نون کے سینئیر رہنماوں نے انہیں رخصت کیا جب کہ کارکنوں کی بڑی تعداد بھی وہاں پہنچی۔