تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے طاقتور ترین شخص نے دنیا والوں کو بڑا چیلنج دے دیا۔ میل آن لائن کے مطابق ایران کے اس دیوقامت شخص کا نام سجاد غریبی ہے جو ’ایرانی ہلک‘ (Iranian Hulk)کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ سجاد 6فٹ 2انچ قد کا 27سالہ جوان ہے جس کا وزن 181کلوگرام ہے۔ سجاد غریبی نے امریکی باکسنگ مقابلے ’بیئر نوکل فائٹنگ چیمپین شپ‘ میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے اور چیمپئن شپ کی انتظامیہ کو اس کے وزن کا کوئی کھلاڑی نہیں مل رہا۔ یہ چیمین شپ آئندہ سال جنوری میں ہونے جا رہی ہے اورامریکن فائٹنگ آرگنائزیشن سجاد کے مقابلے کے لیے کھلاڑی کی تلاش کر رہی ہے۔
سجاد غریبی نے 2016ءمیں اعلان کیا تھا کہ وہ شدت پسند تنظیم داعش سے لڑنے کے لیے ایرانی فورسز میں شمولیت اختیار کرے گا۔ رواں سال جنوری میں اس نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے ’لڑاکا سپورٹس‘ میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور دنیا میں کسی کو بھی مقابلے کا چیلنج دے دیا تھا۔ اس نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ”بہادر بنو اور سپانسرز کے پیچھے چھپنے کی بجائے مجھے فائٹ میں آنے کی دعوت دو۔ میں تمہارے ساتھ لڑنے کے لیے تیار ہوں۔“رواں سال مئی میں سجاد نے برازیل کے ایک کھلاڑی کا چیلنج قبول کیا اور ان دونوں کے درمیان لڑائی رواں سال کے آخر میں ہونے جا رہی ہے۔ برازیل کے اس کھلاڑی کا نام رومیریو ڈوس سانٹوس ایلویس بتایا جا رہا ہے۔
ایران کے سب سے طاقتور شخص نے دنیا والوں کو بڑا چیلنج کردیا
