• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

خواتین کی ٹی 20 رینکنگ جاری، پاکستانی ٹیم اور کھلاڑیوں کی کیا پوزیشن ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

Nov 22, 2019

دبئی (نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کی ٹی 20 رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق آسٹریلیا نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے جبکہ پاکستان کی ساتویں پوزیشن ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے خواتین کی ٹی 20 رینکنگ کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق آسٹریلیا پہلے، انگلینڈ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے، ویسٹ انڈیز پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کی پوزیشن ساتویں ہے۔ اسی طرح سری لنکا آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور آئرلینڈ کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔
بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کی ایک بھی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکی۔ نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس پہلے، آسٹریلیا کی میگ لیننگ دوسرے، آسٹریلیا ہی کی الیسا ہیلے تیسرے، بھارت کی دو پلیئرز جمیماروڈریکوئز چوتھے اور ہرمن پریت کور دسویں نمبر پر ہیں،پاکستان کی بسمعہ معروف 11 ویں اور جویریہ خان 19 ویں نمبر پر ہیں۔
باﺅلنگ میں آسٹریلیا کی میگن شہٹ کا راج ہے، بھارت کی رادھا یادیو دوسرے، جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل تیسرے، بھارت ہی کی دپتی شرما چوتھے، پونم یادیو پانچویں، پاکستان کی انعم امین 12 ویں اور ندا ڈار 17 ویں نمبر پر ہیں۔