• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”ہم پہلے بھی یہ بات کر چکے ہیں کہ یاسر شاہ نے آج۔۔۔“ شین وارن بھی میدان میں آ گئے

Nov 24, 2019

برسبین (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ آسٹریلیا کیخلاف جاری برسبین ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کوئی بھی وکٹ لینے میں ناکام رہے تھے تاہم تیسرے روز انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق سپنر شین وارن نے ان کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہم پہلے ہی اس بارے میں بات کر چکے ہیں اور یاسر شاہ آج ناصرف بہت خطرناک دکھائی دئیے بلکہ انہوں نے بہتر لائن اینڈ لینتھ پر باﺅلنگ کی۔“
شین وارن نے کہا کہ ”انہوں نے کھیل کے پہلے سیشن یعنی صبح کے وقت بہترین باﺅلنگ کی جس کے باعث وہ سٹیو سمتھ کی وکٹ کے حقدار تھے۔ جتنا ہم سٹیو سمتھ کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اتنا ہی زبردست باﺅلنگ آج یاسر شاہ نے کی ہے۔“