اسلام آباد(ویب ڈیسک) برطانوی آرمی کی خواتین ٹیم نے پاکستان آرمی کی خواتین ہاکی ٹیم کو ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں ہونے والے فائنل میچ میں شکست دے دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور برطانیہ آرمی کی خواتین ہاکی ٹیم کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ترجمان کے مطابق میچ آرمی ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا گیا۔ فائنل برطانوی فوج کی ہاکی ٹیم نے جیتا۔ پاکستان میں تعینات برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر نے بھی فائنل میچ میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق نیشنل گیمز میں پاکستان نے 150 گولڈ میڈل حاصل کیے۔ آرمی چیف نے حالیہ نیشنل گیمز جیتنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔
کھیل کے میدان سے ایک اور خبر، ملک کے دورے پر آئی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی
