• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ابوظبی ٹی 10 لیگ کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں دکن گلیڈیٹئرز نے بنگال ٹائیگرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہرکردیا۔

Nov 24, 2019

ابوظبی ٹی 10 لیگ کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں دکن گلیڈیٹئرز نے بنگال ٹائیگرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہرکردیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد دکن گلیڈیئٹرز نے حریف ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی۔ بنگال ٹائیگرز کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی وکٹ 9 کے اسکور پر گری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی آندرے فلیچر تھے جو شیلڈن کا شکار بنے۔ دوسرے اوپنر ریلی روسمیو نے اچھی بیٹنگ کی اور بنگال ٹائیگرز کی جانب سے سب سے زیادہ 55 رنزبنائے وہ آؤٹ بھی نہیں ہوئے۔ جبکہ کولن انگرام نے ایک، چراغ سوری نے 25 اور پریرا نے 12 رنز بناسکے۔ مقررہ 10 اوورز میں بنگال ٹائیگرز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے۔ دکن گلیڈیئٹرز کی جانب سے شیلڈن نے 2 اور فواد احمد نے ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں دکن گلیڈیئٹرز کے اوپنرز محمد شہزاد اور شین واٹسن نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ دکن گلیڈیئٹرز کی پہلی وکٹ 35 رنز کے اسکور پر گری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد شہزاد تھے جو قیس احمد کی گیند پر فرہاد رضا کے ہاتھوں کیچ ہوئے انہوں نے 28 رنز بنائے تھے۔ آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی شین واٹسن تھے جنہیں 60 کے مجموعی اسکور پر کیون نے بولڈ کیا۔ شین واٹسن نے 16 رنز بنائے دیگر بلے بازوں میں کیرن پولاڈ نے 12، لارنس نے 33، راجہ پکسے نے 7 اور بین کٹنگ نے 6 رنز بنائے۔ دکن گلیڈئیٹرز نے 108 رنز کا ہدف دسویں اوورز کی پہلی گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بنگال ٹٓائیگرز کی جانب سے قیس احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ فرہاد رضا اور پریرا کو ایک ایک وکٹ ملی۔