شجاع آباد: ( اظہر تاج قریشی)
پینتھر اکیڈمی کے زیر اہتمام چیمپئن ٹرافی ٹی 20ہائی سکول کے گراﺅنڈ میں الحسیب کرکٹ کلب اور حاجی کرکٹ کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میںمہمان خصوصی دلشاد احمد خان سماجی رہنما، رفیق بھیاءصدر پنتھر اکیڈمی تھے ۔ حاجی کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اووز میں 95سکور کیا جواب میں الحسیب نے چار وکٹوں کے نقصان پر سکور پورا کرلیا ، الحسیب نے یہ میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا دوسرے میچ میں شجاع آباد لائنز نے اپنے مد مقابل ٹیم کو باآسانی ہرادیا اس موقع پر دلشاد احمد خان سماجی رہنما نے کہا کہ نوجوان نسل کو بے راہ روی اور معاشرتی برائیوں سے بچانے کے لیے کھیلنے کے گراﺅنڈ ز آباد کرنے ہوں گے بد قسمتی سے یہ واحد پنجاب کا شہر ہے جہاں پر سرکاری سطح پر کھلینے کے لیے کوئی گراﺅنڈ موجود نہیں ہے جہاں گراﺅنڈ آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں اسی لیے کھیلوں کے فقدان کی وجہ سے متعدد بیماریوں میں لوگ گھیرے ہوئے ہیں ہم DCOملتان سے امید کرتے ہیں کہ جلد شجاع آباد میں گراﺅنڈ تعمیر کیا جائے گا۔
پینتھر اکیڈمی کے زیر اہتمام چیمپئن ٹرافی ٹی 20ہائی سکول کے گراﺅنڈ میں الحسیب کرکٹ کلب اور حاجی کرکٹ کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا
