• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسلام آبادہائیکورٹ، نوازشریف اور نیب کی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی

Nov 25, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور نیب کی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت آج ہو گی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل پربھی سماعت ہوگی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے، عدالت میں جج ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی پر بحث کا آغاز ہوگا،سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست پر خواجہ حارث دلائل دیں گے۔