• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حکومت کانئی حج پالیسی متعارف کرانے کافیصلہ،عازمین حج سے رقم قسطوں میں لینے کی تجویز

Nov 25, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت نے نئی حج پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ،عازمین حج سے رقم قسطوں میں لینے اورحج کیلئے دوسال کیلئے قرعہ اندازی کی بھی تجویززیرغور ہے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے نئی حج پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ عازمین حج سے رقم قسطوں میں لینے کی تجویز ہے،حج کیلئے دوسال کیلئے قرعہ اندازی کی بھی تجویزہے،قرعہ اندازی میں دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے۔
ذرائع کامزید کہناہے کہ حج کیلئے قرعہ اندازی جنوری میں ہونے کا امکان ہے،حج پالیسی کا مسودہ آئندہ ماہ کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے منظوری دی تو3سال کیلئے پالیسی کی مشروط منظوری دی جائےگی،نئی حج پالیسی کی منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگی،کابینہ کی منظوری کے بعدسپریم کور ٹ سے اجازت لی جائے گی۔