اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی جس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیاہے جو آج دوپہر کے بعد سنایاجائے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ چار نکات پرمشتمل تحریری بیان جمع کرائیں۔
عدالت نے اٹارنی جنرل اور فروغ نسیم سے کہا کہ وہ تین دن میں توسیع سے متعلق تحریری سمری عدالت کو جمع کرائیں، آرٹیکل 243 میںترمیم کریں۔قانون میں ترمیم چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری، دوبارہ تعیناتی اور توسیع سے متعلق ہوگی۔توسیع سے متعلق
چھ ماہ میں قانون سازی کی یقین دہانی اور آرمی چیف کے مدت کا تعین واضح کریں۔اس موقع پرآرمی چیف کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ 243میں بہتری کرلیں گے۔تنخواہ الاونس اور دیگر چیزیں شامل کرلیں گے۔ان ریمارکس کے کچھ دیر بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
وہ چار نکات جن کی تصیحح کرکے تین دن میں جواب جمع کرانا ہوگا
