اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)موٹرویز اور ہائی ویز پر سفرکے دوران قانون توڑنے والوں کوبھاری جرمانے کرنے کا اعلان کردیاگیا۔موٹر ویز پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب اوورسپیڈ پر موٹرسائیکل سوار کو1500جبکہ کارسوار کو2500روپے جرمانہ کیاجائے گا۔کمرشل گاڑیوں کو اوورسپیڈ اور اوورلوڈنگ پر دس دس ہزار روپے جرمانہ کیاجائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق غلط اوورٹیکنگ پر کاراور موٹرسائیکل سوار کو 1500جبکہ بڑی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو تین تین ہزار روپے جرمانہ کیاجائے گا۔بے ہنگم ڈرائیونگ پر موٹرسائیکل اور کار کے ڈرائیورز کو پانچ پانچ ہزار جبکہ کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کو دس ہزارروپے جرمانہ کیاجائے گا۔
غلط یو ٹرن لینے پر کار اور موٹر سائیکل کا جرمانہ ایک ہزار جبکہ کمرشل گاڑی کا جرمانہ تین ہزارروپے ہوگا۔سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کارڈرائیورکو 1500جبکہ کمرشل گاڑی چلانے والے کو تین ہزار روپے جرمانہ کیاجائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق غلط پارکنگ پرسات سو پچاس روپے جرمانہ ہوگا۔
ٹریفک قوانین توڑنے پر جرمانے کی رقم میں اتنا اضافہ کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا
