• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شہبازشریف کا وزیراعظم کے نام خط،چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے 3نام بھجوا دیئے

Nov 30, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے صدر اورقائدحزب اختلاف شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کوچیف الیکشن کمشنر کیلئے 3 نام بھجوادیئے، شہبازشریف کی جانب سے وزیراعظم کو ناصر محمود کھوسہ،جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام ارسال کئے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط کیا ہے ،شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے 3نام وزیراعظم کو بھجوا دیئے ،وزیراعظم کو ناصر محمود کھوسہ،جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام ارسال کئے گئے۔
شہبازشریف نے خط میں کہاہے کہ میری دانست میں یہ ممتاز شخصیات اس منصب کیلئے نہایت مناسب اور اہل ہیں،اس امید کے ساتھ 3 نام بھجوا رہاہوں آپ کی طرف سے جلد جواب ملے گا،خط میں کہاگیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر،ایک یاایک سے زائد ارکان کا تقررنہ ہوا تو الیکشن کمیشن غیر فعال ہو جائے گا۔
خط میں مزید کہاگیا ہے کہ بغیرتاخیرکے چیف الیکشن کمشنرکے تقررکیلئے یہ3 نام زیرغورلائیں،6دسمبرکوچیف الیکشن کمشنرکی5سال کی آئینی مدت مکمل ہورہی ہے، الیکشن کمیشن کے2ارکان کے عہدے بھی تاحال خالی ہیں۔
شہبازشریف نے الیکشن کمیشن ممبرز کی تقرری کیلئے بھی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی سمبلی کو 3 نام ارسال کئے گئے ہیں ،سندھ سے ناصردرانی، جسٹس (ر)عبدالرسول میمن،اورنگزیب حق کے نام تجویزکئے گئے ہیں جبکہ بلوچستان سے راحیلہ درانی ،شاہ محمد جتوئی اور محمد رﺅف عطا کا نام تجویزکیا گیا ہے۔چیئرمین سینٹ نے شہبازشریف سے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری پر نام مانگے تھے۔