• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈیوڈ وارنر، اسٹیواسمتھ اور آسٹریلیا کے نئے ریکارڈز

Nov 30, 2019

کے آصف
سپورٹس اینکر دبئی

ڈیوڈ وارنر، اسٹیواسمتھ اور آسٹریلیا کے نئے ریکارڈز

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ڈیوڈ وارنر اور آسٹریلیا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے یوئے پاکستانی باولرز کو بے بسی کی تصویر بنادیا ایشیز میں ناکام رہنے والے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نےٹیسٹ کیرئیر کی پہلی ٹرپل سینچری بناڈالی۔
وارنر ڈےنائٹ ٹیسٹ میں ٹرپل سینچری بنانےوالے دوسرے بیٹسمین بھی بنے۔ڈے نائٹ ٹیسٹ کی پہلی ٹرپل سینچری دوہزارسولہ میں اظہرعلی نےبنائی تھی۔

ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین نےتین سواکسٹھ رنز کی شراکت قائم کرکےڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی سب سےبڑی پارٹنرشپ کا ریکارڈ بھی بنایا۔

آسٹریلیا کےاسٹیوون اسمتھ نےبھی ٹیسٹ کرکٹ میں سات ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔اسمتھ نےایک سوچھبیس ویں اننگز میں سات ہزار رنزبناکر ٹیسٹ کرکٹ میں
تیزترین سات ہزار رنزبنانے کا عالمی ریکارڈ بھی بنادیا۔