کراچی (نمائندہ خصوصی) معروف اداکار اور ٹی وی ہوسٹ فہد مصطفی کارنگ ماضی میں سانولا تھا جس کے بارے میں وہ خود بھی اعتراف کرچکے ہیں لیکن کئی لوگ دعویٰ کرتے ہوئے ہیں کہ فہد مصطفی نے انجکشن لگوائے ہیں جس کے بعد ان کا رنگ بہترہوا لیکن پہلی مرتبہ فہدمصطفی خود کھل کر اس معاملے پر بول پڑے۔
شعیب اختر کیساتھ ایک انٹرویو میں فہد مصطفی نے بتایا کہ بہت ٹھڈے کھائے ہیں، پھرقسمت نے ساتھ دیا،ہائی وے پر واقع بکائی میں پڑھتا تھا، بسیں بدل کر آتا جاتا، وہاں سے ہی شوٹنگ پر بھی جاتا، اس وقت کالابہت تھا، لوگ کہتے تھے کہ ٹیکے لگائے، اصل میں کرکٹ اوربکائی کا گراﺅنڈ، کرکٹ کھلینے سے دھوپ اور موسم کی سختیوں کی وجہ سے رنگ جل گیا بلکہ برباد ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ سب کچھ چھوڑا، کرکٹ چھوڑی،پھر عزت بھی ملی ، پیسہ بھی آگیا، رنگ بھی بہتر ہوگیا۔
فہد مصطفی کے اس جواب پرشعیب اختر نے بھی بتایا کہ ہم دونوں ٹیکے نہیں لگاتے ۔
کیا فہد مصطفی نے رنگ گورا کرنے کیلئے واقعی ٹیکے لگوائے؟ بالآخر کھل کر بتادیا
