• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فہد مصطفیٰ کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے لیکن ان کو پہلے پراجیکٹ میں کتنے پیسہ ملے اور پھر کیا چیز خریدی ؟ جان کر آپ بھی دم بخود رہ جائیں گے

Dec 1, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی) فہد مصطفیٰ کا شمار پاکستان کے کامیاب اداکاروں اور میزبانوں میں ہوتا ہے لیکن یہ جان کر آپ کو بے حد حیرت ہوگی کہ فہد مصطفی کی پہلی آمدن 3 ہزا ر روپے تھی جس سے انہوں نے سم خریدی لیکن اس وقت موبائل ان کے پاس موجود نہیں تھا۔
اپنے ایک انٹرویو میں فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ سوچا نہیں تھا کہ ایکٹر بن جائوں گا، فارماسسٹ کی پڑھائی چھوڑ کر ایکٹر بن گئے، اس وقت 20 یا 21 سال کا تھا ، بہروز سبزواری کو اسسٹ کرتا تھا، ان کو پک اینڈ ڈراپس دیتا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پہلی تنخواہ ایسے ہی تھی، جب میں نے پہلا سیریل کیا اس میں مجھے ہمایوں سعید کے بیٹے کا رول ملا تھا، اب ہمایوں ہمارے ساتھی ہیرو ہیں، مجھے تین ہزار روپے ملے تھے اور ان پیسوں کا سم کارڈ لیا۔ 2001 یا 2003 تھا،مجھے اچھے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ ثمینہ پیر زادہ، ماریہ، مایا خان جیسے اچھے ڈائریکٹر اور اچھے رائٹر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بکائی میں پڑھتا تھا اور وہاں سے بغیر اجازت لیے شوٹنگ پر نکل جایا کرتا تھا۔