ایڈیلیڈ (نمائندہ خصوصی)آسٹریلیا نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستا ن کو وائٹ واش کر دیاہے جبکہ قومی کرکٹرز کی ناقص کارکردگی شائقین کرکٹ بھی کافی ناراض دکھائی دے رہے ہیں تاہم کھلاڑیوں کا وطن واپسی کا سفر کل سے شروع ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی پانچ اور چھ دسبمر کی درمیانی شب کو پاکستان پہنچیں گے اور وطن واپس پہنچنے پر ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے ۔سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان سات دسمبر کو کیے جانے کا امکان ہے ۔سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹرز 8 دسمبر کو راولپنڈی میں اکھٹے ہوں گے ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے شروع ہو گا ۔
دوسری جانب مصباح الحق نے قومی ٹیم کی شکست پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آسٹریلیا میں یاسر شاہ اور محمد عباس کی فارم ٹیم کیلئے تشویش کا سبب ہے ، امید ہے یاسر شاہ سری لنکا کیخلاف اچھا کھیل پیش کریں گے ، آسٹریلوی ٹیم اپنی کنڈیشنز پر بہت بہتر تھی ، آسٹریلیا کا ٹور ہمیشہ ہی ٹف ہوتاہے۔
قومی ٹیم کے کھلاڑی کل سے واپسی شروع کریں گے لیکن وطن پہنچنے کے بعد 8 دسمبر کو کس شہر میں اکھٹے ہوں گے اور کس لیے ؟ پتا چل گیا
