• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شہری نے ٹویٹر پر معروف اداکارہ کو شادی کی پیشکش کردی، آگے سے جواب ایسا دیا کہ سب کے دل جیت لئے

Dec 3, 2019

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈمیکر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک مداح نے شادی کی پیشکش کر دی جس پر نہ صرف بھومی پیڈمیکر کے جواب بلکہ اس مداح نے جس پیرائے میں پیشکش کی اس کی بھی انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق کفیر سوربھ نامی اس صارف نے لکھا کہ ”ہائے خوبصورت میڈم، میرا کوئی بھی دن آپ کی تصاویر دیکھے بغیر نہیں گزرتا۔ آپ بہت خوبصورت ہو۔ کاش آپ ایک نارمل لڑکی ہوتیں اور میں آپ کو شادی کی پیشکش کرتا۔ اب آپ چونکہ بڑی سلیبرٹی ہو، میں کتنا بھی پیار کر لوں لیکن کوئی چانس ہی نہیں کہ آپ کسی ’نان سلیبرٹی سے شادی کرو۔ دکھ ہوتا ہے۔“

اس دل گرفتہ مداح کو جواب دیتے ہوئے بھومی نے لکھا کہ ”سلیبرٹی ہو یا نان سلیبرٹی، ابھی تو شادی کا چانس ہی بہت کم ہے، لیکن میں آپ سے زیادہ دور نہیں رہوں گی اور جتنا زیادہ ممکن ہو سکا بڑی سکرین پر آتی رہوں گی تاکہ تم مجھے دیکھتے رہو اور تمہیں میری یاد نہ ستائے۔“بھومی کے اس جواب پر سومیت کمار نامی صارف نے لکھا کہ ”ایک سلیبرٹی کی طرف سے ایک عام انسان کو حقیقی پیشہ وارانہ جواب۔“ایشان کموتھی نے لکھا کہ ”اپنے مداح کو کیا خوبصورت جواب دیا ہے۔ واہ، ہیٹس آف بھومی پیڈمیکر۔“