• Sat. Apr 20th, 2024

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کا معاشقہ کیسے شروع ہوا؟ حمزہ علی عباسی کھل کر بول پڑے

Aug 23, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حمزہ علی عباسی نے ساتھی اداکارہ نیمل خاور خان کے ساتھ شادی کی خبروں کی تصدیق کے بعد اپنی لو سٹوری بھی بیان کی ہے۔

اداکار حمزہ علی نے ٹوئٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ انہیں بہت سے ٹی وی چینلز کی جانب سے اپنی لو سٹوری بتانے کیلئے دعوتیں موصول ہورہی ہیں جس پر وہ شکر گزار ہیں۔ ’ جتنا یہ سننے میں مایوس کن ہے اتنا ہی یہ حقیقت میں بھی مایوس کن ہے کہ ہماری کوئی لو سٹوری ہے ہی نہیں۔‘

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ اور نیمل خاور گزشتہ 2 برس سے دوست تھے اور حال ہی میں اللہ نے ان کے دل میں یہ بات ڈالی کہ وہ نیمل سے شادی کے بارے میں پوچھیں ۔ ’ میں نے نیمل سے شادی کے بارے میں پوچھا تو اس نے ہاں کردی، ہماری یہی مکمل کہانی ہے۔‘

خیال رہے کہ حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 25 اگست کو نکاح کریں گے جس کی تقریب انتہائی مختصر رکھی گئی ہے۔ دونوں کے ولیمے کی تقریب 26 اگست کو ہوگی ۔