• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ تو آپ کو یاد ہوگی، کینسر کا شکار ہونے کے بعد اب کیسی ہیں؟ تازہ تصویر سامنے آگئی

Dec 4, 2019

کٹھمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری میں بے مثال کامیابیاں سمیٹنے والی نیپالی اداکارہ منیشاکوئرالہ 2012ءمیں اوورین کینسر میں مبتلا ہو گئیں تھیں۔ اب وہ اس بیماری سے طویل جنگ کے بعد تیزی سے روبہ صحت ہو رہی ہیں اور انہوں نے اپنی ایک حالیہ تصویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس تصویر میں منشیاکوئرالہ کے چہرے پر وہی مسکراہٹ ہے جو ہمیشہ سے ان کی پہچان رہی ہے تاہم بیماری کے آثار بھی چہرے پر واضح نظر آ رہے ہیں۔
48سالہ منشیاکوئرالہ کا تمام علاج امریکہ میں ہوا۔ صحت مندی کی منازل طے کرتی منشیا کا کہنا تھا کہ ”میری زندگی کا وہ بھیانک دور اب ماضی ہو گیا۔ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے دوبارہ زندگی جینے کا موقع ملا۔ کینسر نے شخصی اعتبار سے مجھے یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ میں نے ماضی میں اپنی زندگی کو بہت ہلکا لیا، اپنی صحت کو نظرانداز کیا۔ کینسر نے مجھے سکھا دیا ہے کہ مجھے کیسے اپنی زندگی اور صحت کی قدر کرنی چاہیے تھی۔ “
واضح رہے کہ منشیا کوئرالہ کا تعلق نیپال کے بااثر ترین سیاسی گھرانے سے ہے۔ ان کے دادا بشویشور پرساد کوئرالہ نیپال کے 22ویں مگر پہلے منتخب جمہوری وزیراعظم تھے۔ بشویشور پرساد کے دو بھائی متریکا پرساد کوئرالہ اور گیریجا پرساد کوئرالہ بھی نیپال کے وزرائے اعظم رہے۔منشیاکوئرالہ کے والد پرکاش کوئرالہ بھی نیپال کے وزیرماحولیات سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔ منشیا کوئرالہ نے 2010ءمیں نیپالی بزنس مین سمرت داہل سے شادی کی جو صرف 2سال ہی چل سکی اور 2012ءمیں ان کی طلاق ہو گئی۔