لاہور(ویب ڈیسک) اداکار محسن عباس اور فاطمہ سہیل کی علیحدگی کے معاملے پر ماڈل فاطمہ سہیل نے بچے کی مستقل حوالگی کے لیے گارڈین کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
گارڈین کورٹ کے جج سید نوید مظفر نے ماڈل فاطمہ سہیل کی درخواست پر سماعت کی اور محسن عباس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے،ماڈل فاطمہ سہیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ادکار محسن عباس سے علیحدگی ہو چکی ہے، میں اپنے بیٹے کی پروش بہتر انداز میں کرسکتی ہوں لہٰذا اسے میرے حوالے کیا جائے، اس پر عدالت نے محسن عباس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ شوہر کا میرے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں تھا، بیٹے کی پرورش خود کروں گی۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل اداکار محسن عباس اور ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل میں خلع ہو گئی تھی،لاہور کی فیملی کورٹ نے اداکار و گلوکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری جاری کی تھی۔
اداکار محسن عباس کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل نے علیحدگی کے بعد ایک مرتبہ پھر عدالت سے رجوع کرلیا
