• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پیپلزپارٹی کے ایک اور رہنما نیب کے ریڈار پر آگئے،ڈپٹی چیئرمین سینٹ9 دسمبر کو نیب راولپنڈی طلب

Dec 7, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے ایک اور رہنما نیب کے ریڈار پر آگئے،قومی احتساب بیورو(نیب )نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی ولا کو طلب کرلیا،نیب راولپنڈی نے سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا سے جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق کیس میں پوچھ گچھ ہوگی،سابق ایم ڈی اعجاز ہارون سے متعلق کاروباری لین دین سے متعلق بھی نیب سوالات کرے گا،اعجاز ہارون اومنی گروپ کو12 پلاٹس فرضی ناموں پر الاٹ کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں۔