• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جمعیت علمااسلام پلان سی کے تحت آج پشاور میں جلسہ کرے گی

Dec 8, 2019

پشاور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام پلان سی کے تحت آج پشاور میں جلسہ کرے گی ،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان جلسے سے خطاب کریں گے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پلان سی کے تحت آج پشاور میں جلسہ کرے گی،جلسہ کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی جبکہ پنڈال میں شرکا کیلئے ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں،پنڈال میں جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے بینرز اور قدآورپورٹریٹ آویزاں کر دیئے گئے،جلسے کیلئے سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،جلسہ میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین بھی شرکت کریں گے ،جلسے سے اسفندیارولی،آفتاب شیرپاﺅ،اکرم درانی اوردیگرخطاب کریں گے ۔