• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کوٹلہ سیداں چیک پوسٹ پر طویل عرصہ سے پولیس اہلکار غائب’

Dec 8, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان ()کوٹلہ سیداں چیک پوسٹ پر طویل عرصہ سے پولیس اہلکار غائب’ ناخوشگوار واقعہ کا خدشہ ‘ واضح رہے کہ مذکورہ چیک پوسٹ پر 21جولائی 2019کو دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے جس کے بعد ٹراما سنٹر میں خودکش دھماکہ ہوا تھا ‘ کوٹلہ سیداں کی عوام نے پولیس اور پاک فوج کے ا علیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چیک پوسٹ پر اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے’ ذرائع کے مطابق کوٹلہ سیداں مین چیک پوسٹ طویل عرصہ سے خالی پڑی ہے ‘ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پولیس و سیکورٹی فورسز کیلئے سڑک کے دونوں اطراف کے مورچے اور پولیس کے سامان کیلئیکمرہ تعمیر کیا گیا تھا ‘ مگر اعلیٰ حکام کی غفلت اور نااہلی کے باعث دونوں مورچے خالی پڑے ہیں جبکہ کمرے کو تالا لگا ہوا ہے ‘ اہلیان علاقہ نے کہا ہے کہ کوٹلہ سیداں چیک انتہائی حساس ترین علاقہ ہے جہاں متعدد دہشتگردی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں ‘ دہشتگردی واقعات روکنے اور اہلیان علاقہ کے تحفظ کیلئے چیک پوسٹ قائم کی گئی تھی ‘ لیکن مذکورہ چیک پوسٹ اس وقت ویران و سنسان پڑی ہیں’ جوکہ کسی بھی ناخوشگواری واقعہ کا سبب بھی بن سکتی ہیں’کوٹلہ سیداں کی عوام نے آر پی او ڈیر ہ امتیاز شاہ ‘ ڈی پی او واحد محمود اور اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر شمریز خان و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے حساس ترین علاقے میں چیک پوسٹ پر اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے ۔