• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایک دہائی بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا میدان سجنے کو تیار،سری لنکا کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

Dec 9, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایک دہائی بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا میدان سجنے کو تیارہے، سری لنکا کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، سٹیڈیم کی سکیورٹی پاک فوج نے سنبھال لی۔
کرکٹ ٹیم سعودی ایئر لائن کی پرواز ای کے 612 کے ذریعے پاکستان پہنچی، سری لنکن ٹیم انتظامیہ سمیت 20 کھلاڑی پاکستان پہنچے ہیں، سری لنکن ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کر دیا گیا، ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی کی گئی۔
واضح رہے سری لنکا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے پاک لنکن ٹیمیں 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اِن ایکشن ہوں گی۔