• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے بعد ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

Dec 11, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،شاہ محمود قریشی سعودی ہم منصب سمیت اہم ملاقات کریں گے،وزیرخارجہ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے،ملاقات میں جموں کشمیر کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،شاہ محمودقریشی ہارٹ آف ایشیاکانفرنس میں شرکت کے بعدریاض پہنچے،شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر اور دیگر عملے نے استقبال کیا،وزیرخارجہ کا دورہ خطے میں امن و استحکام اور روابط کے فروغ کی پالیسی کا حصہ ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سعودی ہم منصب سمیت اہم ملاقات کریں گے،وزیرخارجہ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے،ملاقات میں جموں کشمیر کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔