وہاڑی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی..9 منشیات فروش اور 7مجرمان اشتہاری گرفتار.ملزمان سے 1200گرام چرس اور332لیٹر شراب, 30لیٹر لاہن اور 2چالوبھٹی برآمد

وہاڑی(محمد اسماعیل اسلم)
وہاڑی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی..9 منشیات فروش اور 7مجرمان اشتہاری گرفتار.ملزمان سے 1200گرام چرس اور332لیٹر شراب, 30لیٹر لاہن اور 2چالوبھٹی برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر وہاڑی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 9منشیات فروشوں اور 7 مجرمان اشتہاری گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1200گرام چرس اور 332لیٹر شراب, 30لیٹر لاہن اور2چالو بھٹیاں برآمد کی. مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے. گرفتار مجرمان میں 1اے کیٹگری جبکہ 6بی کیٹگری کے شامل ہیں. بجلی چوری کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر تھانہ گگو اور ٹبہ سلطانپور میں 7مقدمات درج کئے گئے.تیز رفتاری سے گاڑی چلا کر ممکنہ حادثات کا موجب بننے پر تھانہ سٹی بوریوالا اور ٹبہ سلطانپور میں 2مقدمات درج کئے گئے. غیرقانونی پٹرول ایجسنیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر وہاڑی میں 1مقدمہ درج کیا گیا. جعلی/بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلز/گاڑیوں کے خلاف جاری مہم پر 2مقدمات درج رجسٹر ہوئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں