• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حریم شاہ جنسی ہراسگی کا شکار ،ٹک ٹاک سٹار نے خودکو ہراساں کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

Dec 11, 2019

کراچی(نمائندہ خصوصی)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کو ایک شخص نے جنسی ہراسگی کا شکار بنا دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شاہ نے خود کو ہراساں کرنے کی ویڈیو شیئر کی اور جنسی طور پر ہراساں کر نے والے افراد کو شرم سے عاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیسے کیسے بے شرم لوگ ہیں اس دنیا میں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’می ٹو‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔حریم شاہ نے کہا کہ ایک تقریب کے دوران چند لوگوں نے انہیں نامناسب انداز میں چھوا اور انہیں ہراساں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ چاہے آپ عام خاتون ہیں، ٹک ٹاک اسٹاریا کوئی مشہور شخصیت۔ جنسی ہراسانی کسی صورت قابل قبول نہیں اورافسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں جنسی ہراسانی کے خلاف کوئی موثر قانون سازی نہیں۔