اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی کے حکم پر عملدرآمد کیلئے ان کے وکلا کی ٹیم اسلام آبادہائیکورٹ پہنچ گئی ہے جہاںرب نوازاور سردار توقیرنے ضمانتی مچلکے جمع کروائے۔مچلکوں کی تحصیلدار سے تصدیق کرائی جائے گی جس کے بعد انہیں دوبارہ عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔
سابق صدر کی رہائی کے حکم پر آج عملدرآمد ہونا ہے اور وہ آج ہی اڈیالہ جیل سے اپنے گھر منتقل ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق صدر کو طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی تھی۔عدالت نے ایک ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق صد ر کے صاحبزادے بلاول بھٹو نے فیصلے پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عدالت کے شکرگزار ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آصف زرداری رہائی اور علاج کے بعد کھلاڑی کا شکار کریں گے۔
سابق صدر آصف زرداری کی رہائی ،وکلا ٹیم اسلام آبادہائیکورٹ پہنچ گئی
