ممبئی (نمائندہ خصوصی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز روہت شرما انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 چھکے مارنے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روہت شرما نے یہ اعزاز ممبئی میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کے باﺅلر شیڈل کوٹریل کو چھکا مار کر حاصل کیا اور اس کیساتھ ہی وہ کرس گیل اور شاہد آفریدی کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں 400 چھکے مارنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے
اس فہرست میں پہلے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 534 چھکے مار رکھے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ میں 476 چھکے مارنے کا اعزاز اپنے پاس رکھتے ہیں۔
روہت شرما چھکے مار مار کر باﺅلرز کے چھکے چھڑانے والوں میں شامل ہو گئے، پہلے بھارتی بن گئے
