• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

اوکاڑہ //ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقامی ہال میں تقریب کا انعقاد اوکاڑا

Aug 23, 2019

وی او
اوکاڑہ
گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے ینگ ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ و دیگر مراعات کے سلسلہ میں مقامی ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے عہدیداران ڈاکٹر محمد اکمل زیب ۔ڈاکٹر معظم علی ۔ ڈاکٹر فہد چوہدری۔ڈاکٹر فیصل رؤف ۔ڈاکٹر نعمان اسحاق ۔ڈاکٹر جنید زیدی ۔ ڈاکٹر طارق اقبال ۔ڈاکٹر اشوک کمار ۔اور دیگرز کی شرکت ۔تنخواہوں میں اضافے کے لئیے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کی عدالت میں ایک رٹ دائر کر رکھی تھی۔جس کا فیصلہ ینگ ڈاکٹرز کے حق میں دیتے ہوئے حکم صادر کیا گیا کہ فی الفور تمام ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ جس کا نوٹیفکیشن گورنمنٹ آف پنجاب نےجون 2019میں کیا تھا۔جس پر جولائی 2019 سے عملدرآمد شروع ہو گیا ہے ۔اسی سلسلہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے روح رواں ڈاکٹر محمد اکمل زیب ۔اور ڈاکٹر معظم علی نے مقامی ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں ڈی ایچ کیو اوکاڑہ ۔ ڈی ایچ کیو ساوتھ سٹی اوکاڑہ ۔ٹی ایچ کیو دیپالپور۔ آر ایچ سی رینالہ کے علاؤہ ۔ ضلع بھر سے مرد و خواتین ینگ ڈاکٹرز نے شرکت کی اور میڈیا سے بات کرتے ہوے تمام ڈاکٹرز نے خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اکمل زیب نے ہیلتھ کے لئیے گورنمنٹ آف پنجاب کی پالیسیوں کو خوب سراہا.اور کہا کہ وہ ڈاکٹرز جو تنخواہ کم ہونے کی باعث ملک چھوڑ جاتے تھے اور بیرون ممالک ملازمت کو ترجیح دیتے تھے۔ اب اس میں بڑی حد تک کمی واقع ہو گی۔ ڈاکٹرز اپنے ملک میں غریب عوام کے علاج و معالجہ میں کوئ کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر معظم علی نے کہا کہ ڈاکٹرز کمیونٹی کو اپنے مفاد کے لئیے یکجا ہونا پڑے گا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونے میں ہی ہماری بقا ہے تقریب کے اختتام پر ڈاکٹرز کی جانب سے کشمیر کی آزادی کے لئیے اور پاک فوج کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئ
عامر طالب اوکاڑہ